پاکستان اور چین مضبوط تعلقات کے بندھن میں منسلک ہیں : چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر NONG RONG نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مضبوط تعلقات کے بندھن میں منسلک ہیں اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین، پاکستان کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا اور یہ قومی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا۔