حکومت کا اساتذہ کو فوری طورپر کورونا کی ویکسئن لگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد ، وفاقی حکومت نے اساتذہ کو فوری طور پرکورونا ویکسین لگوانےکا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کاکہنا ہے وفاقی حکومت تعلیمی شعبے سے وابستہ تدریسی اور دوسرے عملے کو کورونا سے بچاؤکی ویکسی نیشن میں مدد کرےگی۔ترجمان کے مطابق ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔