عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،انہیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدم اعتماد کردیا کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا سرکاری افسران من پسند سیٹ پرسالوں نوکری کریں۔ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،انہیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔ ادارے عمران خان اورحکومت ایک پیج پر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں دبنگ پریس کانفرنس، شریف فیملی کیخلاف حدیبیہ پیر مل دوبارہ کھلوانے کیلئے دو سے تین ہفتوں میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ بولے کہ نوازشریف بزدل ترین آدمی ہے۔ بھگوڑے صورتحال کا سامنا کرنے کے بجائے بھاگ جاتےہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بجٹ میں ترین گروپ کے حکومت کو ووٹ دینے کا دعویٰ کردیا کہا کہ اگر کسی کو کوئی گلے شکوے ہیں تو وہ دور ہونے چاہیئں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں وہ مافیا سے لڑ رہا ہے .