پی ایس 70 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ہالیپوٹو بھاری اکثریت سے کامیاب

بدین: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میں پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو بهاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا گل حسن ضمنی انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 45340 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جے یو آئی کے مولانا گل حسن نے 6435 ووٹ حاصل کئے جبکہ دیگر امیدوار صرف 5726 ووٹ لے سکے۔