Waqt News
Sunday | July 03, 2022
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بھارتی ریاست منی پور میں لینڈسلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک
  • عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری
  • ایران میں 6.1شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی, پانچ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
  • دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
  • وزیراعظم شہباز شریف کا فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپےتک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی معطل کرنے کا حکم دے دیا
  • پنجاب بھر میں مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
  • ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی : چیف الیکشن کمشنر
  • اصل طاقت "نیوٹرلز" کے پاس ہے، اللہ نیوٹرل سے پوچھے گا کہ چوروں کو کیسے ملک پر مسلط ہونے دیا؟: عمران خان
  • آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا: مریم نواز
  • اداروں کو پیغام ہے، چوروں سے ملک کو بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نہ نکل جائے: عمران خان
  • حکومت کا سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کی خاطر اپنے اہم "دوستوں" کو چھوڑ دیا, 17 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے: شیخ رشید
  • فضل الرحمان کے قریبی ساتھی، سابق ڈی ایف او موسی خان نیب عدالت سے بری
  • ق لیگ کی سپورٹ سے تحریک انصاف ضمنی الیکشن جیتے گی : چودھری پرویز الہٰی
  • پریڈ گراؤنڈ جلسہ: پی ٹی آئی کا پاور شو جاری, پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد پڑید گراؤنڈ جلسہ گاہ میں
  • لاہور: 2400 روپے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی
  • پی ٹی آئی جلسہ، ضرورت پڑنے پر 'نئی' آنسو گیس استعمال کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
  • مولانا فضل الرحمان اسپتال میں زیر علاج، وزیراعظم عیادت کیلئے پہنچ گئے
  • 12 فیصد مہنگائی پر مارچ کرنیوالوں نے اسے 32 فیصد پر پہنچا دیا
  • آج پورے ملک کی عوام حکومت کیخلاف نکلیں گی: فواد چوہدری
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی لاہور میں ملاقات
  • عمران خان کو کرپشن پر ہمیں لیکچر نہیں دینا چاہیے،مفتاح اسماعیل
  • آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کے لئے تگنی کا ناچ نچا دیا،رانا ثناء اللہ
  • حکومت ایاز امیر پر تشدد کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، مریم اورنگزیب
  • گاڑیوں کی قیمت 2سے 10لاکھ روپے بڑھنے کا امکان
  • سی ٹی ڈی کا پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی
  • کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے متجاوز، مزید 4 افراد چل بسے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مسئلہ کشمیر حل کریں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دروازہ کھولیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

May 20, 2022 | 10:13 10:13 AM, May 20, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
 مسئلہ کشمیر حل کریں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دروازہ کھولیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ پر زور دے کر کہا ہے کہ عدم توجہی کے سبب کشمیری اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل ہو رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کریں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دروازہ کھولیں۔  سلامتی کونسل میں امن و سلامتی سے متعلق مباحثے سے پہلی مرتبہ بحیثیت وزیر خارجہ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری اپنی سرزمین اور اپنے گھر میں ہی اقلیت میں تبدیل ہو رہے ہیں، پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کر نے کی دیہائی میں ہمیں بحرانوں کے سلسلے کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا، معاشی کساد بازاری، قیمتوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، 30 برسوں میں غربت اور بھوک میں بدترین اضافہ ہوا ہے، بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت سے سیاسی مذاکرات اکثر منجمد ہوئے اور سلامتی کونسل مفلوج نظر آئی ہے، عالمی سطح پر ایک تنازعہ ختم ہوتا ہے تو نیا تنازع جنم لے لیتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت 76 سال قبل تشکیل دیا گیا ورلڈ آرڈر متزلزل ہو رہا ہے، اقوام متحدہ اسی مقصد کے لیے وجود میں آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد میں تنازعات کا حل، جنگ کا خاتمہ، امن قائم کرنا، بھوک، غربت اور پسماندگی کے خلاف جنگ کرنا شامل تھے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہے ہیں، غذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے قائدانہ کردار کے لیے ہم اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں، یوکرین کے لوگ وہاں جاری تنازع کی وجہ سے بھوک کا شکار ہو رہے ہیں، افغانستان کی 95 فیصد آبادی تنازع کی وجہ سے براہ راست خطرے میں ہے، مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ دائمی تنازع کی وجہ سے مسلسل قید ہیں اور بھوک سمیت وحشیانہ سلوک کا شکار ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس ادارے کے غیرفعال ہونے کی ایک مثال ہے، بھارت کی جانب سے غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں 5 اگست 2019 اور 5 مئی 2022 کو کیے گئے اقدامات نہ صرف کشمیریوں کی توہین ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی بھی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سلامتی کونسل اور اس کی قراردادوں اور فورتھ جنیوا کنونش کی بھی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح تسلیم شدہ متنازع خطے میں اس ادارے کی جانب سے اقدامات نہ کرنا اس کی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ اس ادارے کی جانب سے اقدامات نہ ہونے پر کشمیر کی مسلمان اکثریت اپنی سرزمین اور اپنے گھر میں اقلیت میں تبدیل ہورہی ہے، کشمیر کے نوجوان سوال کرتے ہیں کہ اس تنازع کو کون حل کرے گا؟ اور ان سے امن کا کیا گیا وعدہ کون پورا کرے گا؟ بلاول بھٹو نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم فوڈ سیکیورٹی کے لیے پریشان ہیں، کشمیر کا مسئلہ حل کریں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دروازے کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں خوشحالی آئی ہے لیکن تنازعات اور غربت پر قابوپانا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحفظ خوراک کےحوالے سے اپنا کردارادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہیں، گندم کی کمی ہوئی ہے جہاں سے اچھا سودا ہو گا وہاں سے منگوائیں گے، کسانوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا موٹو ایڈ کے بجائے ٹریڈ ہے، امریکہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ٹریڈ پر فوکس رہا، روس یوکرین جنگ کےحوالے سے پاکستان امن کا خواہاں ہے، مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین کی انسانی بنیادوں پر مدد کی، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں، امریکہ کے ساتھ جامع دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ہم سب کےساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں،کسی سے دشمنی نہیں چاہتے۔ چیئرمین پی پی نے واضح طور پر کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کوعالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے، افغانستان میں خواتین کوتمام بنیادی حقوق ملنے چاہئیں، ہم خواتین کوتعلیم تک رسائی دینےکے حامی ہیں، بطور وزیر خارجہ خواتین کے حقوق کاعلمبردارہوں۔ بلاول بھٹو زرداری ںے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا، سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں، دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں، ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں، کسی تنازع کاحصہ نہیں بننا چاہتے، افغانستان میں جاری بحران پرتشویش ہے،پاکستان فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔

12 فیصد مہنگائی پر مارچ کرنیوالوں نے اسے 32 فیصد پر پہنچا دیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • متحدہ عرب امارات کا جہاز ایران کے قریب ڈوب گیا

    Mar 18, 2022 | 00:53
  • ورلڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا آئندہ ہفتے پاکستان ...

    Mar 18, 2022 | 13:31
  •  چیف جسٹس اطہر من اللہ علیل ہو گئے

    Mar 18, 2022 | 14:14
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کی درخواست مسترد ، ...

    Mar 18, 2022 | 14:04
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے ایک ساتھ ...

    Jun 07, 2022 | 22:51
  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جرمنی کی وزیرخارجہ ...

    Jun 07, 2022 | 14:21
  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2روزہ دورے پر ایران روانہ

    Jun 14, 2022 | 10:56
  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام علی رضآؑ کے روضے ...

    Jun 16, 2022 | 00:43
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group