وزیراعظم شہباز شریف کریں گے آج کراچی کا دورہ

وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ اور انجینئیرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔ اس موقع پرترکی کے وزیر دفاع عزت مآب جناب خلوصی آقار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے، اور ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی تجاویز سنیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے بھی بریفنگ لیں گے، کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا دورہ کراچی ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کےبعد کراچی گئے تھے اور اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی تھیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں بھی شرکت کی تھی