وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایم ایس اور انچارج ڈاکٹروں کی سرزنش کی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال،سرگودھا کا رات گئے اچانک دورہ وزیراعلی حمزہ شہبازکا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ شیڈول تھا تا ہم جیل کے وزٹ کی بجائے وہ بغیر اطلاع ہسپتال پہنچے وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف وارڈز کامعائنہ کیا، مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کاجائزہ لیا وزیر اعلی حمزہ شہباز نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا وزیر اعلی حمزہ شہباز وارڈ میں روتی ہوئی خاتون کو دیکھ کر رک گئے وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خاتون کو دلاسہ دیا اور ان سے مسئلہ پوچھا خاتون غلام صغری نے روتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں دو گھنٹے تک میری والدہ کو اٹینڈ نہیں کیا گیا اور ان کا انتقال ہو گیا ہے وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خاتون سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار میں آپ کی والدہ کو تو واپس نہیں لا سکتا لیکن آپ کو انصاف ضرور دلاؤں گا- حمزہ شہباز کی خاتون سے گفتگو اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے - حمزہ شہباز کی خاتون سے گفتگو انکوائری حکم دے دیاہے- حمزہ شہباز کی خاتون سے گفتگو جس ڈاکٹر نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی- حمزہ شہباز کی خاتون سے گفتگو آپ کو انصاف دلانا میرا فرض ہے جو پورا کروں گا - حمزہ شہباز کی خاتون سے گفتگو ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریضہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور نا قابل برداشت ہے ۔حمزہ شہباز وزیر اعلی حمزہ شہباز واقعہ پر شدید برہم، ایم ایس اور انچارج ڈاکٹر کی سخت سرزنش موت برحق ہے لیکن مریض کی جان بچانے کے لئے کوشش کرنا ڈاکٹرزکی بنیاد ی ذمہ داری ہے - حمزہ شہباز ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بروقت علاج معالجے کی سہولت ملنی چاہیے - حمزہ شہباز مریض کو اٹینڈ کرنا ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹر اور عملے کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے - حمزہ شہباز اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- حمزہ شہباز وزیر اعلی حمزہ شہباز نے زیر علاج بچے ریحان کے سی ٹی سکین کی رپورٹ بھی چیک کی بچے کے سر پر چھت سے گرنے سے چوٹ آئی تھی گھر والوں کی تسلی تک بچے کو ڈسچار ج نہ کیا جائے-وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ڈاکٹروں کو ہدایت وزیر اعلی حمزہ شہباز نے دیگر مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی طبی سہولتوں کے بارے پوچھا