امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوگیا وزارت داخلہ میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کررہے ہیں امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہےوفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام اجلاس میں موجود ہیں۔ چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اورآئی جی پولیس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا ہےصوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔