وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اراکین پنجاب اسمبلی جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اراکین پنجاب اسمبلی جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اورمعاویہ اعظم کی آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے اقدام کی تعریف آپ نے آٹا سستا کر کے مہنگائی میں پسے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے-جگنو محسن آٹا سستا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے-بلال اصغر وڑائچ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ کا دل عام آدمی کے لئے دھڑکتا ہے-معاویہ اعظم عمران نیازی کے چار سالہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی - عمرانی سرکار عوام پر قہر بن کر ٹوٹی - عوام کے لئے درد دل نہ رکھنے والا حکمرانی کا حق نہیں رکھتا- ہماری حکومت نے چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں - ہماری سیاست کا محور مخلوق خدا کی خدمت ہے۔ صوبے بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کی بجائے 490 روپے میں ملے گا۔ عام آدمی کو 10 کلو آٹا تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ سے حلف نہ لینا عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہے۔ جب تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔