منحرف ارکان ڈی سیٹ: حمزہ کہیں نہیں جا رہے، پنجاب میں ہماری اکثریت ہے: وفاقی وزیرقانون
وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہیں نہیں جا رہے، پنجاب میں ہماری اکثریت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متاثرہ ارکان صوبائی اسمبلی سپریم کورٹ سے رجوع کا حق رکھتے ہیں، جن ممبران کے خلاف فیصلہ آیا ممکن ہے وہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردیں۔وزارت اعلیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا کام جاری رکھیں گے، وہ کہیں نہیں جا رہے، پنجاب میں ہماری اکثریت ہے۔وزیرقانون کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان یکم جون کو حلف لے لیں گے اور ان کے حلف لینے کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل پا جائے گی۔