وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے۔
اخلاقیات ، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے، ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے، ایسی بدزبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے، عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے، خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔