منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے

میڈیا ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرمقررکیا، تقرری قومی اسمبلی قواعد 2007 کےقاعدہ 39 کے تحت کی گئی ہے۔راجہ ریاض کے قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ راجہ ریاض کو آج اپوزیشن لیڈر بن کر سب سے بڑا لوٹا ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔