سابق امریکی مشیر جان بولٹن کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ
امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں اور تنا ؤبڑھانے کا سبب ہے، سویلیئنز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔