بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی