نواز شریف کی منتخب حکومت کیخلاف پانامہ سازش کی جڑیں پاکستان سے باہر تھیں۔ سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کیخلاف پانامہ سازش کی جڑیں پاکستان سے باہر تھیں، انہیں دوبار سپر پاورز کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنیکی سزا دی گئی، پہلی بار ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پرویز مشرف کی بغاوت میاں صاحب اور ان کے رفقا ء کی طویل جیل اور جلا وطنی کی شکل میں،دوسری بار سی پیک کے ردعمل میں نواز شریف حکومت کے خاتمے ،قید وبند، سزاں اورعمرانی اقتدار کے تسلط کی شکل میں ،دونوں بار مہرے عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں میں سے میسر آئے ،آج بھی عمران کو واپس مسلط کرنے اور پاکستان کو چین سے دور کرکے سپر پاور کی غلامی میں دھکیلنے کا سنگین کھیل پوری قوت سے جاری ہے۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اگلا قاضی کمزورہے نہ موجودہ سپہ سالار ، پارلیمنٹ متحد ہے اور صف آراء بھی ،یہ کسی کو اقتدار میں لانے رکھنے یا نہ آنے دینے کی جنگ ہے ہی نہیں، یہ پاکستان کے دفاع ،سالمیت اور قومی آزادی کی جنگ ہے ،اسکی کامیابی کیلئے وقت مناسب علاج اورکچھ کڑواہٹ درکار ہے۔یاد رہے !حقیقی آزادی کا خوشنما نعرہ لگا کر ریاستی اداروں پر حملے کروانے والے ہمیں ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرناہے کہ سی پیک چاہیئے یا ڈالروں کی جھنکار پہ رقص کرتے رہنا ہے!زلمے خلیل زاد کے وین ،امریکی سینیٹرز کی دہائیاں اور عالمی مالیاتی اداروں کی ناقابل فہم شرائط اسی کھیل کا دوسرا ایکٹ ہیں۔جاگتے رہیں اور ملک و قوم کیخلاف اس عالمی سازش کے ملکی کرداروں کو پہچانیں !