ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ 1 ہزار 732 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 1977 ڈالر فی اونس ہے