سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کا فلسطینی حجاج کیلئے بڑا اعلان

May 20, 2025 | 16:41

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی حجاج کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس سال حج کیلئے 1 ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، یعنی ایک ہزار فلسطینی حجاج کو شاہ سلمان کے ذاتی خرچ پر حج کروایا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔ میزبانی خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت نے کہا کہ وہ ان مہمانوں کیلئے حج کے تمام انتظامات کی جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے تاکہ ان کی عبادات کو آسان اور سہل بنایا جا سکے۔ فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔  

مزیدخبریں