ہنگو کی تحصیل ٹھل میں خود کش حملے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملہ ہنگو کی تحصیل ٹھل کے علاقے شوا میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرہوا،جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے،،،،دھماکے کی آواز دوردور تک سنی گئی،،،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،،،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے،،،حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا،،،جب کہ میرعلی ٹل روڈ کو بھی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے،،،دوسری طرف صوابی میں پولیس اسٹیشن پرمولی کی چیک پوسٹ ناٹیان پر رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کر دیا،، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد بارہ تھی،، اور وہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے،، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا،،، تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے چار شدت پسند ہلاک ہو گئے،،، پولیس کے مطابق کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی،،، واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے سے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔