لاہورمیں اوورلوڈنگ اور ڈرائیور کی غفلت سے یونیورسٹی کی طالبہ بس کےٹائرتلے آکر جان کی بازی ہارگئی، حادثہ کاذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

ماڈل ٹاؤن کی رہائشی اور پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس ماس کیمونی کیشن کی طالبہ علیشا والدہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی بس میں سوار ہونےلگی،،،اس دوران ڈرائیور نے بس چلا دی،،،جس سےعلیشا اور کنڈیکٹربس سےگرگئے،،،اورٹائروں کےنیچے آگئے،،،جس سے علیشا موقع پرہی جاں بحق ہوگئی ،جب کہ کنڈیکٹرکومعمولی چوٹیں آئیں،حادثے کےبعد ڈرائیور فرار ہوگیا،،،افسوس ناک واقعے کےبعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،جب کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسر بھی پہنچ گئے،،،عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ بس اوورلوڈنگ کاشکار تھی،جس کے باعث حادثہ پیش آیا،انتظامیہ کاکہناہےکہ گنجائش سےزیادہ سوار ہونے پرطالبات کو کئی بار منع کیاگیا تھا،جب کہ ڈرائیور اورکنڈیکٹربھی بات نہیں مانتے،،،انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کو معطل کردیاگیاہے،حکومت کو چاہیے،کہ ڈرائیوروں کو اوورلوڈنگ نہ کرنےکاپابند بنایاجائے،،،ورنہ ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے