کراچی میں نجی اسپتال میں آگ لگنےکےباعث دھویں سے کئی مریضوں کی حالت غیر ہوگئی،انتطامیہ نےکوریج کرنے پر میڈیا کےنمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا.

گلستان جوہرمیں واقع نجی اسپتال کے تہہ خانے میںآگ لگی،،،جس کے باعث اسپتال کی عمارت میں دھواں بھر گیا،،،اور کئی مریضوں کی حالت غیرہوگئی،،،آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں،،،اور امداددی کاموں میں حصہ لیا ،،،اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ کرنے کیلئے آنے والے میڈیاکےنمائندوں کو کوریج کرنے سے روک دیا،،انتظامیہ کے لوگوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے انہوں نے صحافیوں کو دھکے دیئے اور تشدد کانشانہ بھی بنایا