کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دو روز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے،،، ہنڈرڈ انڈیکس پر آٹھ سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کاروبار چوبیس ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تھری جی لائسنس کی نیلامی کے فیصلے اور اسٹاک ایکس چینج میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے رجحان کے سبب کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔