پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی کیلئےمیدان آج جوہانسبرگ میں سجےگا، قومی ٹیم پروٹیز سےشکست کا بدلا لے گی.
دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا معرکہ آج سے شروع ہو رہا ہے،،،افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے،،،جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا،،،مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاؤن میں دیکھا جائے گا، پاکستانی شائقین کو مایوس کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم پروٹیز سے ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم ہے،،،جس کیلئے پروفیسر الیون جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریزکا آغاز چوبیس نومبر سے کیپ ٹاؤن میں ہی ہوگا،،، دوسرا مقابلہ ستائیس کو پورٹ الزبتھ، جبکہ آخری میدان تیس نومبر کوسنچورین میں سجے گا، قومی کھلاڑی ایک بار پھر روایتی بیان دے رہے ہیں،کہ وہ جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھائیں گے،،،کھلاڑیوں کے یہ جذباتی بیان کس حد تک ٹھیک ثابت ہوتےہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا