مشہور شاعرشاکر شجاع آبادی کہتے ہیں،،علامہ اقبال نے مسلم امہ کو جگایا،،میں انسانیت جگا رہا ہوں
اولیا کے شہرملتان کی تحصیل شجاع آباد کے گاؤں ظریف شریف میں انیس سو پچپن میں پیدا ہونے محمد شفیع معاشرے کی محرومیوں کےباعث صرف پرائمری تک تعلیم حاصل کر سکے،،کون جانتاتھا،،زمانے کے تھپیڑوں اور محرومیوں سے سبق سیکھنے والا محمد شفیع ،،اک روز شاکر شجاع آباد کے نام سے عظیم شاعر کا روپ دھارلے گا،،وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاکر شجاع آبادی کا کہناتھا،،کہ دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم ہے،، لوگوں میں انسانیت جاگ گئی تو تبدیلی آجائےگی،، ملتان سے کسمپرسی کی حالت میں علاج کےلیے لانے والے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان کاکہنا تھا،،کہ میرا خواب تھا،،کہ یتیم بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول اور چھت فراہم کروں جو شرمندہ تعبیر ہوا،،اب میرا مقصد گریٹ ہوم ہے،،جہاں ہم شاکر شجاع آبادی جیسے قوم کے محسنوں کی خدمت کریں گے،، شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید شاکرکاکہناتھا،،کہ میرے والد ہمیشہ مظلوموں کے ہم آواز رہے،، وہ خدائے واحد کےسوا کسی وڈیرےیا جاگیردار سے نہیں ڈرتے،،