اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نےعمران خان اور جہانگیر ترین کو آف شور کمپنیوں سے کلین چٹ دے دی
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اسفند یارولی کاکہناتھا،،کہ صوبےمیں صرف یہ تبدیلی آئی ہے،،کہ پہلے حکومت جانے کےبعد الزامات لگتے تھے،، اب حکومت کے دوران ہی لگتے ہیں،،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنی نہیں،،لیکن کپتان کو وزیراعظم بننے کی جلدی ہے،،اے این پی سربراہ کاکہناتھا،،کہ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالسی ناکام ہوگئی ہے،،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےدور میں دہشت گردوں کےخلاف مثبت کارروائیاں ہوئی ہیں،،نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عمل نہیں ہوا،،