شہری اداروں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیا
شہری اداروں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیا‘ پی ڈبلیوڈی کے اہلکاروں نے میلادالنبی ریلی کے روٹ کو صاف کرنے کیلئے ہیوی ڈوزرلگاکرملبہ نکاسی اور تجاوزات کو ہٹانے کا کام کیا‘ماہ میلادالنبیﷺ کے دوران مساجد و مدارس اور خانقاہوں پربلدیہ اہلکارصفائی ستھرائی کیلئے تعینات رہیں گیا‘یڈمنسٹریٹرخواجہ اعظم رسول‘ پی ڈبلیوڈی، میونسپل کارپوریشن اور دیگراداروں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیا۔ پی ڈبلیوڈی کے اہلکاروں نے میلادالنبی ریلی کے روٹ کو صاف کرنے کیلئے ہیوی ڈوزرلگاکرملبہ نکاسی اور تجاوزات کو ہٹانے کا کام کیا، جبکہ میونسپل کارپوریشن نے اہلکاروں نے اندورون شہر و ملحقہ علاقوں میں مساجد سمیت دیگرمقامات پر صفائی ستھرائی کام انجام دے رہی ہیں، گذشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ خواجہ اعظم رسول نے مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا سے ملاقات کی اور انہیں شہرمیں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کاکہناتھاکہ میونسپل کارپوریشن ماہ میلادالنبیﷺ کے دوران مساجد و مدارس اور خانقاہوں سمیت تمام ایسے مقامات پر اپنے اہلکار تعینات رکھے گی جہاں محافل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا جاتاہے۔ شہر و مضافات میں صفائی کے حوالہ سے کوئی شکائت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ جشن عید میلادالنبیﷺ منانا ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے اور یہ ماہ مبارک ہر مسلمان کو اس کے فرائض اور حقوق کا شعور بھی عطا کرتاہے۔ انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو یقین دلایاکہ میونسپل کارپوریشن ماہ میلادالنبیﷺ کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنی خصوصی ٹیموں کو بھرپوراندازسے متحرک رکھے گی۔مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا نے ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول کی جانب سے مرکزی سیرت کمیٹی کے ساتھ تعاون پر شکریہ اداکیا۔