ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں ڈالرز لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو اسامہ کی موجودگی کا نہیں بتایا۔ اسامہ بن لادن کو پہلے ہی پکڑا جانا چاہیے تھا۔ میں نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے پہلے اپنی کتاب میں اسامہ بن لادن کا ذکر بھی کیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالرز نہیں دیں گے کیونکہ پاکستان نے ہم سے رقم لے کر بدلے میں کچھ نہیں کیا۔ اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان ایک اور مثال بن رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان ان کئی ممالک میں سے ایک ہے جس نے امریکہ سے لیا مگر بدلے میں کچھ نہیں دیا۔ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالرز دیئے مگر اس نے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق ہمیں نہیں بتایا۔