پاکستان کا آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ماننے سے انکار، مذاکرات بے نتیجہ ختم
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرت پچھلے دو ہفتے سے جاری تھے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کے لیے سخت شرائط سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کےکچھ مطالبات تسلیم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس میں روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے