دکانیں گرائے جانے کے خلاف دکانداروں کی درخواستوں کی سماعت: سندھ ہائی کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ طلب کر لیا
سندھ ہائی کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے صدر کی قدیم ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانیں گرائے جانے کے خلاف دکانداروں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں سے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں سے دکانوں کی دستاویزات بھی طلب کر لیں۔درخواست گزاروں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں کئی دہائیوں سے یہ دکانیں الاٹ کی گئی تھیں، کے ایم سی نے یہ دکانیں لیز پر دی تھیں، ان دکانوں کا شمار تجاوزات میں نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریمکورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی کی انتظامیہ نے شہر بھر بالخصوص صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔اس آپریشن کے دوران ایمرپریس مارکیٹ کی قدیم عمارت کے گرد تعمیر کی گئی دکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔