پاکستان کی بقا کیلئے واپڈا ضروری، اسے کارپوریٹ ادارہ بنا رہے ہیں: فیصل واوڈا
لاہور :وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ واپڈا اہم ادارہ ہے ، اسے کارپوریٹ ادارہ بنارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی کے مسائل 25 سال پرانے ہیں جنہیں حل کر رہے ہیں ، پانی کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان ،کے پی اور سندھ کے وزرائے اعلی کا شکر گزار ہوں، عالمی بینک ہمارے ساتھ اچھا تعاون کر رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں کام کرنے کیلئے 38 روزملے، 100 نہیں، بطور وزیر کام نہیں کررہا، ٹیم کے طور پر کام کر رہاہوں۔ پاکستان کی بقا میں واپڈا کی بہت اہمیت ہے، اسے کارپوریٹ ادارہ بنا رہے ہیں