نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں تیرہ انکوائریوں کی بھی منظوری،سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
چیئرمین نیب ریٹائرڈجسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ہونیوالےاجلاس میں 179میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ میگا کرپشن کے105مقدمات منطقی انجام تک پہنچ گئےہیں۔دیگر مقدمات کےریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔احتساب عدالتوں میں1206ریفرنسز زیرسماعت ہیں ۔چیئرمین نیب نےکہاکہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔کرپشن کی کم رقم والے کیس متعلقہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیج رہےہیں۔چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے ۔سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری ۔عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سابق وائس چانسلر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ،نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں تیرہ انکوائریوں کی بھی منظوری ۔