کراچی: سندھ حکومت نے شوگر ملیں 30 نومبر سے پہلے چلانے کا حکم دے دیا
سندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی تمام شگر ملیں تیس نومبر سے پہلے شگر ملز مالکان کو چلانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ شگر کین بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شگر مل ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تیس نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر اور اور شگر کین بورڈ کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں شگر ملیں چلانے اور گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کہ متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں کاشتکاروں کے نمائندوں اور ملز مالکان نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔اجلاس میں شگر مل مل مالکان اور کاشتکاروں میں اتفاق نہ ہوسکا دونوں نے گنے کی فی من قیمت سندھ حکومت کو مقرر کرنے کی اپیل کردی۔