پا کستان پر امن ملک ہے اور کسی کے خلا ف جا رحانہ عزائم نہیں ر کھتا تا ہم ملکی دفا ع و سلامتی کی خاطر دفاعی صلا حیت برقرار رکھنا بنیا دی حق ہے.سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پا کستان پر امن ملک ہے اور کسی کے خلا ف جا رحانہ عزائم نہیں ر کھتا تا ہم ملکی دفا ع و سلامتی کی خاطر دفاعی صلا حیت برقرار رکھنا بنیا دی حق ہے,اسلام آباد میں پا ک فضا ئیہ کے سر براہ ائر چیف ما رشل مجا ہد انو رخان سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی فضا ئی سر حد وں کی حفا ظت میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے۔ سپیکراسد قیصر نے صوابی میں پاک۔فضائیہ کے تعاون سے ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا,انہوں نے ائیر چیف کو غازی بروتھا جھیل کی واٹر سپورٹس کے اجراء کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔ائر چیف نے سپیکرقومی اسمبلی کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاک فضائیہ کے کردار میں مزید جدت لانے کے لیے کوشاں ہیں۔