حکومت نے مسلم امہ ذریعے ایک عالمی کنونشن پردستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نورالحق
مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلم امہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعے ایک بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی طرف سے اٹھایا گیا ایک غیر معمولی قدم ہے اور اگر اس پر عملدرآمد ہوا تو یہ ایک عظیم کام ہوگا۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اس اقدام کی قیادت کریگا اور او آئی سی بھی اس پروگرام کا حصہ ہوگی۔