نواز شریف علاج کیلئے لندن پہنچ گئے
نواز شریف علاج کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ ایئرایمبولینس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی۔ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آج رات ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے۔ نواز شریف کی کل علاج کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقلی کا امکان ہے