وزیراعظم سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جی ڈی اے رہنما نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بشارت زرداری نامی شخص نے دن دہاڑے 200 افراد کے ساتھ بدین میں میری زمین پر قبضہ کیا۔ وفاقی حکومت کی مداخلت سے ایف آئی آر کاٹی گئی۔ پولیس نے قبضہ ختم کرایا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ مظالم کر رہی ہے۔ سندھ کے معاملات کے حوالے سے وزیراعظم سے کمیٹی قائم کرنے کیلئے کہا ہے۔ کھیلوں کے معاملے پر ٹاسک فورس کی رپورٹ پر تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے حوالے سے جی ڈی اے کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے