پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن گیا ہے،وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن گیا ہے۔ اسلام آباد میں ملائیشیا کی ایک کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی منڈی کی طرف راغب کرنے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے۔ وفد نے حکومت کے تعاون پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔