آسٹریلیا کی کرتارپور راہداری کھولنے کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
پاکستان اور آسٹریلیا نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والے چٹھے اجلاس میں سیاسی اقتصادی تجاری اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ مجموعی تعلقات پر بات چیت کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایشیا بحرالکاہل امور کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ظہور احمد جبکہ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹریRichard Maude نے اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔ دونوں وفود نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آسٹریلیا کے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے اور مقبوضہ علاقے میں مسلم آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے متعلق بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آسٹریلوی وفد نے افغان امن عمل اور کرتارپور راہداری کھولنے کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور کینیڈا میں ہو گا جس کیلئے تاریخوں کا تعین باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔