نواز شریف کے براستہ دوحا لندن کے سفر نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، فواد چوہدری
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے براستہ دوحا لندن کے سفر نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو بدعنوانی کے الزامات میں جیل میں تھے اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ نواز شریف کے عزائم سے پیدا ہونے والے خدشات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم واپس نہیں آتے توایسی صورت میں انہیں واپس لانے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائیگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب کیلئے مساوی انصاف کی ضرورت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ صرف ابتداء ہے اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ کو مناسب جواب کا انتظار کرنا چاہئے۔ حزب اختلاف کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے نام نہاد آزادی مارچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی پاداش میں اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی قیادت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے