تاندلیانوالہ میں مسافر وین کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
تاندالیانوالہ میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے ۔ جی این این کے مطابق فیصل آباد کے قریب تاندلیانوالہ میں مسافر وین درخت سے جاٹکرائی،جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہوگئے ۔ذخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔