مالاکنڈ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات، مالاکنڈ اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق سوات ،مالاکنڈ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جاری ہے۔