پاکستان میں بھی جھینگے کی فارمنگ شروع
پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جھینگے کی فارمنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔
مظفر گڑھ میں کھارے پانی کی حامل زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ محکمۂ فشریز کے مطابق جن بنجر زمینوں پر فصلیں کاشت نہیں ہو سکتیں وہاں جھینگے کی فارمنگ کامیابی سے کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فارمرز جھینگے کی فارمنگ کر کے فی ایکڑ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کما سکتے ہیں۔ مظفر گڑھ کے بہترین موسم کے باعث سال میں 2 مرتبہ بھی جھینگوں کی فارمنگ ممکن ہے۔ فارمرز کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشیں خوش آئند ہیں، جنوبی پنجاب میں پراسیسنگ یونٹ قائم اور جھینگے برآمد کر کے بھاری زرِ مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔