انقلابی شاعرفیض احمد فیض کی 35 ویں برسی
دنیا بھرمیں لوگوں کے دلوں پرراج کرنےوالے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی آج 35 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ اردو زبان میں غالب اور اقبال کے بعد جس شاعر کا نام زبان زد عام ہے ، اسے فیض کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ فیض احمد فیض کا شمار اردو ادب کی ان چند اہم ادیبوں اور شعراء میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ادب کی دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ۔ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا تعلیم فیض احمدفیض 13فروری 1911کوشاعر مشرق کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔فیض کی ابتدائی تعلیم کا آغازگھر سے ہواجہاں انہوں نے اردو، فارسی اور قرآن کی تعلیم حاصل کی ۔1916میں انہیں مشن سکول بھیجا گیا جہاں انہیں میر صاحب اور اور علامہ اقبال کے استاد شمس العلماءمولوی میر حسن جیسے باکمال اور صاحب علم شخصیات کی شاگر دی حاصل ہوئی ۔گورنمنٹ کالج لاہور سے 1931 میں انہوں نے بی اے کے ساتھ عربی میں بی اے آرنرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔1933میں انگریزی ادب میں ایم اے اور پھر1934ء میں عربی زبان و ادب میں بھی امتیاز کےساتھ ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔