فضائی آلودگی میں لاہور پھر ایک مرتبہ دنیا میں سب سے آگے۔
فضائی آلودگی میں لاہور پھر ایک مرتبہ دنیا میں سب سے آگے فضائی آلودگی خطرناک حد سے آگے نکل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گلبرگ کا علاقہ 421 کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے۔ چیئرنگ کراس 418 ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے، ایئرپورٹ کے گردونواح میں آلودگی کا تناسب 416 کے ساتھ تیسرے، شملہ پہاڑی کے علاقے میں 352 کوالٹی انڈیکس، اپر مال پر 348 کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔