مزید 2738 کورونا کیسز،36 اموات، مجموعی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی،سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 752 ہوگئی،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 893 ہو گئی،خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 259 ہے جبکہ اسلام آباد میں 25 ہزار 719 اور بلوچستان میں 16 ہزار 642 ہے، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔