کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں کوویڈ 19 کی ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزارت صحت کو کوویڈ 19 کی ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، پاکستان اسٹیل مل ملازمین کو ملازمت سے نکالنےکیلئے واجبات کی ادائیگی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، وزیراعظم کے ہنرمند افراد اسکیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کی بجٹ ضروریات کیلئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 69 کروڑ روپے جاری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن امیر ممالک کے جی 20 گروپ سے قرض ادائیگی میں مہلت طلب کرنے کی پیش رفت پر بریفنگ دے گا۔ اوجی ڈی سی ایل کے عمیر ون کنواں کی گیس اینگرو فرٹیلائزر کو مختص کرنے کی منظوری دی جائے گی