سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس 25 نو مبرکو طلب کرلیا
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس 25 نومبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کرلیا، کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماو¿ں، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی شرکت کریں گے، پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر طلب کیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 25 نومبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہو گا۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماو¿ں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بھی مدعو کئے گئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔