جلسوں کے باعث کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ سیاسی جماعتیں ہوں گی: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن سے ایک بار پھر جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلسوں کے باعث کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار جلسوں کے منتظم اور سیاسی جماعتیں ہوں گی۔ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اپوزیشن سے کورونا وباء کے باعث جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل کردی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ضد نہ کرے اور عوام کی جانوں کو کورونا کی وباء میں نہ جھونکے۔کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ کابینہ میں ردو بدل کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔