وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتا ہے، ن لیگی رہنما کا الزام
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتاہے۔ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اور حمزہ کےخلاف ایف آئی اےکاکیس سوا سال سےچل رہا ہے ، ایف آئی اےایک دھیلےکی کرپشن کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکا