دوسرا ٹی 20: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف
تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔دوسرے میچ میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔