مودی حکومت کے زرعی قوانین کی منسوخی کے فیصلے پر محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلزڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے امیدظاہر کی ہے کہ نریندرمودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی جیسے فیصلے کی طرح جموں وکشمیر میں اگست 2019 سے کی گئی غیرقانونی تبدیلیوں کو بھی واپس لے گی ۔
Decision to repeal farm laws & an apology is a welcome step, even though it stems from electoral compulsions & fear of drubbing in elections. Ironical that while BJP needs to please people in rest of India for votes,punishing & humiliating Kashmiris satisfies their major votebank
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 19, 2021
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے پانچ اگست 2019 کوبھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی شقوں کی منسوخی کا فیصلہ صرف اپنے ووٹرز کی خوشنودی کیلئے کیاتھا۔